سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 20 سالہ حبیب اللہ جو ہمایوں نگر علاقے کے ساکن عبدالباری کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا اپنے ساتھی احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 پر ایک بڑے ٹرک کو عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں حبیب اللہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 25 سالہ نوجوان محمد امجد فوت ہوگیا جو ایم ایم پہاڑی علاقہ کے ساکن محمد نبی کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان پیشہ سے ہوٹل ورکر بتایا گیا ہے ۔ 17 جولائی کے دن یہ شخص آٹو میں جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 51 سالہ وینکٹ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جوکونڈاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ میاں پور کے علاقہ میں یہ شخص سڑک عبور کر رہا تھا جو ایک کیاب کے آگے گر پڑا ۔ کیاب ڈرائیور نے آَے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔