Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئی ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 48 سالہ رویندر ناتھ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ رمنتاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے 12 اکٹوبر کو ایم جی بی ایس بس اسٹیشن میں بس سے گرکر زخمی ہوگیا ۔ جو شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 41 سالہ دادر راؤ جو پیشہ سے چوکیدار ایرہ گڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات ڈیوٹی کے دوران ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر یہ چوکیدار ہلاک ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 65 سالہ لنگیا کل اپل کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران خانگی ایمبولنس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT