Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد فوت ہوگئے ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 48 سالہ دھرماورم جو پیشہ سے خانگی ملازم رنگاریڈی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص آج صبح اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 19 سالہ نوین جو پیشہ سے خانگی ملازم  بنڈلہ گوڑہ ڈی ڈی کالونی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص آٹو میں جارہا تھا کہ آٹو اوشین پارک کے قریب الٹ گیا اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 54 سالہ وینو گوپال راؤ جو پیشہ سے ریلوے ملازم  نارائن گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص صبح چہل قدمی میں مصروف تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT