Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /13 جولائی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 60 سالہ محمد یوسف جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا جواہر نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 11 جولائی کے دن یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے احاطہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور یہ شخص شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 50 سالہ محمد شکیل جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا نہرو نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص آج صبح آئی ڈی پی ایل چوراہے پر سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 30 سالہ شنکر جو پیشہ سے حجام تھا ۔ کنڈاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT