Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں خاتون کے بشمول 2 ہلاک

سڑک حادثات میں خاتون کے بشمول 2 ہلاک

حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ میڑچل پولیس کے مطابق 70 سالہ پرشو پرساد جو پیشہ سے ریٹائرڈ ملازم تھا، آر ٹی سی کالونی میڑپلی علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص اپنی ٹی وی ایس موپیڈ گاڑی پر 16 جنوری کے دن گزر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ جسے فوری طور پر کاچی گوڑہ کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 44 سالہ خاتون جیہ اماں جو پیشہ سے مزدور تھی بھاگیہ گپتا کالونی ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن بھکشاپتی کی بیوی تھی۔ کل یہ خاتون حیات نگر اور ایل بی نگر کے درمیان سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ دوران علاج آج فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔
ایسڈ کے استعمال سے کمسن لڑکی فوت
حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے ہولناک حادثہ میں ایک کمسن لرکی ایسڈ کا استعمال کرنے کے سبب فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 سالہ راجیشوری جو پیدائشی معذور تھی اس کمسن کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی۔ راجیشوری کنٹلور حیات نگر علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیٹی تھی۔ لڑکی گزشتہ روز اپنے مکان میں کھیل رہی تھی اور کھیلتے کھیلتے اس لڑکی نے جو ذہنی معذور بھی تھی اس نے ایسڈ کا استعمال کرلیا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT