Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) شاہ عنایت گنج اور گھٹکیسر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ شاہ عنایت گنج پولیس ذرائع کے مطاقب 22 سالہ وینوگوپال جو پیشہ سے خانگی ملازم 19 نومبر کو یہ شخص بیگم بازار کے علاقہ چھتری سے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرجارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ وہ آج صبح علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 64 سالہ پوچماں جو پیشہ سے لیبر تھی ۔ اوشاپور علاقہ کے ساکن بکشاپتی کی بیوی سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT