Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /4 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے علاقوں پنجہ گٹہ اور نارائن گوڑہ کے پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 35 سالہ محمد جعفر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ فرسٹ لانسر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات یہ آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ آٹو سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 26 سالہ ششما ریڈی جو لنگر حوض علاقہ کے ساکن وینکٹ ریڈی کی بیوی تھی ۔ کل رات میاں بیوی دونوں موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ششما ریڈی شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT