Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /13 جون ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے سرک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 48 سالہ سنتوش کمار جو پیشہ سے مزدور بیریا گوڑ علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص لکشما ریڈی پالم میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں لاری کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون جو مامڑپلی علاقہ کے ساکن ملیاء کی بیوی تھی ۔ دیویندر نگر کالونی کی بستی میں رہتی تھی ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر یہ خاتون ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT