Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور چیتنیہ پوری حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ نسرین بیگم جو ضلع نظام آباد کے ساکن نندی پیٹ کی متوطن تھیں ۔ کل رات یہ خاتون جو بیڑی تیار کرنے کا کام کرتی تھیں حیات نگر علاقہ میں سڑک عبور کر رہی تھیں کہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک پر گرکر شدید زخمی ہوگئیں اور اس دوران ایک تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے یہ خاتون شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئیں ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 60 سالہ وینکٹ ریڈی جو چٹیال ضلع نلگنڈہ کا ساکن تھا پیشہ سے کرانہ دوکان چلایا کرتا تھا ۔ یہ شخص اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT