Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ضعیف خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ضعیف خاتون ہلاک

حیدرآباد /9 جون ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقوں نامپلی اور سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ نامپلی پولیس کے مطابق 34 سالہ نارائنا جو پیشہ سے مزدور دومل گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ نامپلی کے علاقہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 85 سالہ خاتون ملماں جو چندریا ہٹس سعیدآباد علاقہ کی ساکن کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT