Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول کمسن و خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول کمسن و خاتون ہلاک

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ مائلاردیوپلی اور راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک کمسن طالب علم اور خاتون ہلاک ہوگئے۔ مائلاردیوپلی پولیس کے مطابق 6 سالہ نوین کمار جو ایل کے جی کا طالب علم تھا بابل ریڈی نگر مائیلاردیوپلی علاقہ کے ساکن انجیا کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا آج صبح اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ پاورتماںجو راجندر نگر علاقہ کے ساکن ملایا کی بیوی تھی ۔ یہ شخص ڈی آ رآر کا ملازم تھا کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پاورتماں وینگر گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT