Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد بشمول کمسن ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /26 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک 2 سالہ کمسن سید رضوان پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ کمسن لڑکا عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس علاقہ کے ساکن سید رحیم کا بیٹا تھا ۔ آج صبح معمول کی طرح ان کی بستی میں واٹر ٹینکر آیا تھا اور بستی کی عوام پانی بھرنے میں مصروف تھے ۔ رضوان کو والدہ بھی پانی حاصل کرنے اور دو چار گھڑے پانی ذخیرہ کرنے کی فکر میں مصروف تھی اور یہ کمسن بستی کے دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل میں مصروف تھا جیسے ہی پانی ٹینکر میں ختم ہوا ٹینکر کے ڈرائیور نے ٹینکر کو حرکت میں لاتے ہوئے ٹینکر کو پیچھے لیا ۔ اسی دوران اس ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب کمسن سید رضوان ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ رضوان کی ہلاکت کے ساتھ ہی بستی میں کہرام مچ گیا اور دلخراش مناظر کو دیکھکر بستی میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ حیدرآباد جو عالمی معیار کا شہر بننے جارہا ہے اور ایسے شہر میں پانی حاصل کرنے کیلئے بھی لوگ موت کا سودہ کرنے پر مجبور ہیں ۔ خاص کر مسلم بستیوں میں پانی کیلئے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ جہاں عوام پانی کیلئے جان پر کھیل جاتے ہیں ۔ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 44 سالہ نارسنگا مسافر بردار آٹو سے حادثاتی طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ شخص پیشہ سے مزدور تھا جو اڑیسہ کا متوطن گھٹکیسر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 22 اکٹوبر کے دن وہ آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر آٹو سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT