Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد فوت

سڑک حادثات میں دو افراد فوت

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ رام گوپال پیٹ اور رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ مہیش جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ مٹی کا شیر چارکمان علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ 6 ڈسمبر کو یہ شخص اپنی گاڑی پر گوپال پیٹ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 28 سالہ بھاسکر ریڈی جو آئی ڈی پی ایل علاقہ بالانگر کا ساکن تھا پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ کل وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ محبوب نگر سے حیدرآباد آرہا تھا کہ کندکور کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں ریڈی برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT