Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں ایل بی نگر اور شاہ  میرپیٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 57 سالہ دیوایا جو ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھتا تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ کل شام یہ شخص ایل بی نگر میں واقع کے کے گارڈن کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 36 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT