Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) ہمایوں نگر اور کندکور پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق ایک شخص جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے ۔ یہ شخص پلر نمبر 5 ہمایوں نگر کے علاقہ میں سڑک عبورکرنے کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق یہ نامعلوم شخص ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 28 سالہ رمیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ گزشتہ ماہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ کندکور حدود میں حادثہ پیش آیا اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
جوبلی ہلز میں خاتون کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ انجیلی جو اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد بیٹے اور بہو کے ہمراہ تھی ۔ اس نے کل خودکشی کرلی ۔ انجیلی نے پھانسی لیکر انتہائی اقدام کیا جو بتایا جاتا ہے کہ ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ اس خاتون کا شوہر استاری سری رام نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT