Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 3 جون (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقوں حیات نگر اور مائیلار دیو پلی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 33 سالہ ڈی سنیما جو گاندھی نگر نلگنڈہ کا ساکن تھا، کل یہ شخص کار میں اپنے ساتھی کے ہمراہ حیدرآباد آرہا تھا کہ حیات نگر انعام گوڑہ میں حادثہ پیش آیا اور کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ اس حادثہ میں دونوں ساتھی شدید زخمی ہوگئے اور سنیما رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ مائیلار دیو پلی پولیس کے مطابق 55 سالہ راجہ رام جو ٹی این جی اوز کالونی میں رہتا تھا، کل رات اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT