Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور گولکنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد فوت ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ قدوس شبیر رضا جو پیشہ سے تاجر آر ٹی سی کالونی ترملگیری علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گذشتہ روز اپنی کار میں وجئے واڑہ سے حیدرآباد کی جانب آرہا تھا کہ تیز رفتار لاری سے اس کی کار ٹکرا گئی اور شدید زخمی حالت میں رضا علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 49 سالہ رام سنگھ جو سابق فوجی اپنے بیٹے کے فوج میں تقرر کی غرض سے حیدرآباد آیا تھا ۔ رام سنگھ ریاست اترپردیش کے قاضی پورہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص بارہ دری علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
مئے نوشی کیلئے رقم کی عدم فراہمی پر شرابی کی خودسوزی
حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) مئے نوشی کیلئے رقم دینے سے انکار پر ایک شرابی نے خودسوزی کرلی ۔ سائبرآباد کے علاقہ نریڈمیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ مہیش نے خودسوزی کرلی ۔ مہیش پیشہ سے مزدور جو نریڈمیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 18 جولائی کو یہ شخص نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہونچا اور اس نے مزید مئے نوشی کیلئے اپنی والدہ پر رقم دینے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا ۔ تاہم رقم دینے سے انکار پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT