Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جو موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ کرشنا اور 9 سالہ اجئے گوڑ جو میاں پور علاقہ کے ساکنان تھے ۔ کرشنا پیشے سے ڈرائیور اور اجئے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ کل رات دونوں ساتھی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور دونوں سڑک کے دوسرے کنارے گر پڑے اور مخالف سمت سے جارہی تیز رفتار کار کی زد میں آکر روندے گئے ۔ دنڈیگل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

TOPPOPULARRECENT