Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) ترملگیری اور راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 52 سالہ شیخ احمد جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ رسول پورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں شیخ احمد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 52 سالہ وسمیا ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ شیواجی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص عطاپور کے علاقہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 23 نومبر کے دن سے یہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT