Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /28 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر اور میڑچل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ سنتوش جو پیشہ سے موٹر سائیکل میکانک تھا ۔ کوئیڈا کے حیات نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر ٹی سی ڈرائیور نے ٹکر مارنے کے بعد فرار اختیار کرلی تھی ۔ جس کو حیات نگر کے علاقہ میں حراست میں لے لیا گیا ۔ میڑچل کے علاقہ میں ایک تیز رفتار بے قابو ٹپر کی زد میں آکر 55 سالہ شخص راملو ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹپر نے ایک آٹو کو بھی تباہ کردیا ۔

 

حبیب نگر میں رہزنی کی
سنگین واردات
حیدرآباد /28 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حبیب نگر کے علاقہ میں آج دن دہاڑے پیش آئی رہزنی کی سنگین واردات میں ایک خاتون کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ خاتون سریتا جو اپنے بچوں کو اسکول سے گھر لے جانے آئی تھی اس خاتون کے گلے سے ایک اجنبی شخص نے جو موٹر سائیکل پر سوار تھا ۔ طلائی چین کا سرقہ کرلیا ۔ سریتا سیتارام باغ علاقہ کی ساکن ہے ۔ پولیس حبیب نگر نے اطلاع کے فوری بعد علاقہ میں پہونچکر جائزہ لیا اور قریبی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ رہزن کی شناخت میں مصروف ہے ۔ پولیس کے مطابق طلائی چین ساڑے چار تولہ وزنی بتائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT