Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : یاچارم اور کارخانہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد فوت ہوگئے ۔ یاچارم پولیس کے مطابق 38 سالہ سدانند جو پیشہ سے مزدور تھا شودرپلی یاچارم علاقہ کا ساکن تھا ۔ 10 جنوری کے دن یہ شخص اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اور یہ شخص شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ کارخانہ پولیس کے مطابق 52 سالہ شخص وائی تیواری جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ یہ شخص 23 دسمبر کے دن پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سیکل سے یہ حادثہ پیش آیا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT