Monday , May 29 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /17 فبروری (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی اور سائبر آباد کے علاقہ اپل میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 26 سالہ سید احمد جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا بوئن پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ نوجوان سید جبار کا بیٹا تھا جو کل اپنی ایکٹیوا موٹر سیکل پر بوئن پلی علاقہ سے گزررہا تھا کہ ایک تیز ڈی سی ایم کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 56 سالہ رادھا کرشنا مورتی جو پیشہ سے تاجر تھا اپل علاقہ میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام ضلع کھمم بتایا گیا ہے /12 فبروری کے دن یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے دوسری موٹر سیکل ٹکرانے کے سبب حادثہ پیش آیا اوراس حادثہ میں شدید زخمی مورتی کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT