Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) پہاری شریف اور چیتنیہ پوری پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد فوت ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 19 سالہ شیکھر ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ مہشیورم علاقہ میں رہتا تھا کل رات یہ نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 26 سالہ سریش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ ماروتی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص ستیہ نگر کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس دوران سریش شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT