سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 8 فبروری ( سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم اور شمس آباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 40 سالہ متھن جو خانہ پور علاقہ میں رہتا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ متھن اپنی موٹر سیکل پر حیدرآباد آرہا تھا کہ ایک خانگی کالج کی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 49 سالہ ایم جنگیاجو پیشہ سے مزدور تھا اس کی بیوی کے ہمراہ موٹر سیکل پر سلطان پلی سے کتہ گوڑہ کی جانب جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ یہ حادثہ 6فبروری کو پیش آیا اور جنگیاآج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جبکہ اس کی بیوی زخمی بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع
بیٹے کے ہاتھوں ماں کا بے رحمانہ قتل
یلاریڈی /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زرعی اراضی فروخت کرنے کیلئے اراضی نہ ہونے پر اپنی ہی ماں کو بیٹے نے ہی قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ یلاریڈی کے گنڈی ماسائی پیٹ کے علاقہ میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر گنیش کی تفصیلات کے مطابق موضع سے تعلق رکھنے والی 57 سالہ پوچماں کے نام تین ایکڑ زرعی اراضی ہونے پر اس میں سے دو ماہ قبل چار گنٹہ اراضی فروحت کرکے بیٹے کا قرض ادا کیا تھا ۔ بیٹا سنجیو پھر سے دو ایکڑ اراضی فروخت کرنے کی بات کرنے پر ماں اور بیٹے کے درمیان پیر کی رات جھگڑا پیش آیا اور دوسرے دن صبح سنجیو نے ماں کو منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر دباکر اسے قتل کرڈالا ۔ اس کے بعد اپنی بڑی بہن کو اطلاع دی کہ ماں فوت ہوگئی ہے ۔