Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد اور ترملگیری پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 30 سالہ پرمود کمار جو بوئن پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص گذشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیٹ بشیرآباد علاقہ سے گذر رہا تھا کہ راستہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں پرمود کمار کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 30 سالہ رامیالو جو پیشہ سے اسکول ٹیچر تھا ۔ ترملگیری علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام وہ پیدل جارہا تھا کہ ترملگیری چوراہے پر ملٹری گاڑی سے حادثہ پیش آیا اور یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

ارکان فیملی سے جھگڑے پر
ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) بیوی اور بچوں سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ سری راملو نامی شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اناپورنا کالونی جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن یہ شخص پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور اس کا بیوی کے ساتھ اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ کل رات بھی بیوی کے علاوہ بچوں سے بھی اس کا جھگڑا ہوا اور اس نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT