Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) بہادرپورہ اور چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 60 سالہ محمد سلیمان جو پیشہ سے تاجر بابا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس کے مطابق سلیمان کرانہ کی دوکان چلاتا تھا ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق سڑک عبور کرنے کے دوران سلیمان ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 24 سالہ سمن جو طالب علم چلکل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ طالب علم موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT