Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نامپلی اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ نامپلی پولیس کے مطابق 26 سالہ شیوا اور دھن ریڈی جو بلکم پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ نندیال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص شہر میں سی اے کورس کی تربیت حاصل کررہا تھا ۔ پولیس کے مطابق ریڈہلز علاقہ میں واقع ایک اکیڈیمی میں وہ تعلیم حاصل کر رہا تھا جو کل اکیڈیمی سے واپس ہو رہا تھا کہ سیف آبادپولیس اسٹیشن کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران ایک موٹر سائیکل کی زد میں آکر سڑک پر گر پڑا اور سٹ ون بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 43 سالہ وجئے شیکھر ریڈی جو ایک ا سکول کا ایڈمنسٹر کرنول کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص اپنی کار میںحیدرآباد آرہا تھا کہ نارسنگی کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں شدید زحمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT