Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود کے تحت اپل اور میاں پور میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 26 سالہ روی جو پیشہ سے خانگی ملازم لکشمی نگر اپل کا علاج ساکن تھا ۔ یہ شخص اپنے ساتھی جناردھن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی جناردھن شدید زخمی ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 25 سالہ سدھاکر جو پیشہ سے مزدور میاں پور علاقہ کا ساکن تھا ۔ ضلع میدک کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شحص کل رات میاں پور کے علاقہ میں ایک ریتی کی لاری کو راستہ دکھا رہا تھا کہ گاڑی پیچھے لینے کے دوران وقت اسی لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT