سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/9فروری، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے علحدہ سڑک حادثات میں دو خواتین فوت ہوگئیں۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 48 سالہ آشا رانی جو پیشہ سے خانگی نرس تھی چنتل علاقہ میں رہتی تھی 6 فروری کو یہ نرس سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو آج فوت ہوگئی۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 55 سالہ انجماں جو کل سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی۔ یہ خاتون درگا نگر علاقہ کے ساکن شخص انجیا کی بیوی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔