Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) ناچارم اور کتور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 65 سالہ یادگیری جو سدپور علاقہ کا ساکن تھا ۔ 20 نومبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھاجو علاج کے دوران کل رات شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ کتور پولیس کے مطابق 28 سالہ راگھو جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ نرکوڈا شمس آباد میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل آر ٹی سی بس کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ راگھو اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگئے اور راگھو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT