Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ حیات نگر اور میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ سرینواس جو پیشہ سے ہوٹل کا کاروبار کرتا تھا۔ پدا عنبر پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ وہ حیات نگر علاقہ میں کل رات سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 19 سالہ جانکی رمنا جو بی ٹیک سال دوم کا طالب اور پرشانت نگر میرپیٹ علاقہ کے ساکن ستیش چندرا کا بیٹا تھا۔ کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT