Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مائیلاردیو پلی پولیس کے مطابق 25 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے میٹریل سپلائی کا کام کرتا تھا، کاٹے دھن علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے جس کا آبائی مقام محبوب نگر بتایا گیا ہے۔ یہ شخص اپنے ساتھی سریکانت کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ کل رات ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر وینکٹیش برسر موقع ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا جو ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 42 سالہ سریندر سنگھ جو امرتسر پنجاب کا ساکن بتایا گیا ہے ، پیشہ سے لاری ڈرائیور تھا وہ اپنے سامان سے لدی لاری لے کر شہر آیا تھا۔ اس نے کل گھٹکیسر کے علاقہ پالم برج پر لاری روکی اور گاڑی سے اترنے کے دوران بریج کے نیچے گر کر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT