Saturday , July 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں دو خواتین کی اموات

سڑک حادثات میں دو خواتین کی اموات

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) مادھاپور اور چیوڑلہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 35 سالہ مانمیاں جو کونڈاپور علاقہ میں رہتی تھی ۔ کل یہ خاتون اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 26 سالہ چندراکلا جو تانڈور علاقہ کے ساکن روی کی بیوی تھی ۔ کل موٹر سائیکل پر میاں بیوی جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار آٹو کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران چندراکلا خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT