Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں زخمی دو افراد کی موت

سڑک حادثات میں زخمی دو افراد کی موت

حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 46 سالہ کمارا سومی جو پیشہ سے سرکاری ملازم ویویکا نندا نگر عنبرپیٹ کا ساکن تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یکم ڈسمبر کو یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 46 سالہ اشوک کمار شرما جو پیشہ سے تاجر تھا سی بی آئی کالونی ونستھلی پورم میں رہتا تھا ۔ 4 ڈسمبر کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالفت سمت سے ایک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا نے کے سبب یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات خانگی ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت
حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس ذرائع کاچی گوڑہ کے مطابق 28 سالہ راہول جو پیشہ سے خانگی ملازم للت باغ کا ساکن اپوگوڑہ کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص بیگم پیٹ علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT