Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں زخمی دو افراد کی موت

سڑک حادثات میں زخمی دو افراد کی موت

حیدرآباد 28 اگسٹ (سیاست نیوز) دنڈیگل اور بیگم پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 19 سالہ اے ایم راجو جو طالب علم تھا، سورارم کے علاقہ میں واقع کالج میں زیرتعلیم کالج کے ہاسٹل میں رہتا تھا۔ راجو راجمندری کے ساکن سولومن راجو کا بیٹا تھا۔ کل وہ اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل ایک کار کی زد میں آگئی اور راجو شدید زخمی ہوگیا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 52 سالہ نارائنا جو تاتاچاری نگر علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے، وہ 13 اگسٹ کو موٹر سیکل بے قابو ہونے کے سبب حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس کی کل رات موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT