Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں ضعیف3 ہلاک

سڑک حادثات میں ضعیف3 ہلاک

حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سرک حادثات میں تین افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ عابڈس پولیس کے مطابق 40 سالہ سندیپ جاجو جو پیشہ سے تاجر اور حسینی علم علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص آج صبح علاج کے دوران ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ جاجو 11 اکٹوبر کے کو عابڈس پولیس کو شدید زخمی حالت میں برآمد ہوا تھا جو ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا تھا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ ساراماں جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن ایس پراملو کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 40 سالہ شنکر جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ نارسنگی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جس کا آبائی مقام محبوب نگر ہے گذشتہ ہفتہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے ایک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT