سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدڑآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ لالینہ نائیک جو پیشہ سے سیوگی میں ڈیلیوری کا کام کرتاتھا ۔ چندا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص موٹر سایئکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ڈندیگل پولیس کے مطابق 30 سالہ سریکانت جو گڈور میڑچل کا ساکن تھا ۔ 13 مارچ کے دن یہ شخص موٹر سائیل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے دوسری موٹر سائیکل ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں سریکانت آج فوت ہوگیا ۔میڑپلی پولیس کے مطابق 30 سالہ سنہتا جو لکشمی نگر علاقہ کے ساکن شخص راما کرشنا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اس کے شوہر کے ہمراہ موٹر سایئکل پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی سنہتا علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ بالانگر پولیس کے مطابق ایک 70 سالہ شخص ناگنا جو اپل علاقہ کا ساکن تھا کل سڑک عبور کرنے کے دوران بالانگر میں پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔