Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ مائیلار دیوپلی پولیس کے مطابق 50 سالہ نعیم احمد جو پیشہ سے باورچی علی آباد علاقہ کا ساکن بنایا گیا ہے ۔ یکم جون کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں نعیم احمد علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئے ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 40 سالہ چندر شیکھر جو پیشہ سے ایچ ایم ڈی اے میں چوکیدار روی رالہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے جس کا آبائی مقام ضلع محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص 4 جون کو سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 45 سالہ کرشنا جو پیشہ سے کسان کندکور علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز یہ شخص اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا مہیشورم چوراہے پر تیز رفتار کار کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران کرشنا فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 46 سالہ وجئے بھاسکر ریڈی جو پیشہ سے سرکاری ملازم پدا عنبر پیٹ علاقہ میں رہتا تھا پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص یادگیر گٹہ میں واقع ایم پی ڈی او آفس میں ملازم تھا جو کل رات موٹر سیکل پر حیات نگر علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں ریڈی فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 32 سالہ منجولہ جو پیشہ سے کسان روی رالہ علاقہ کے ساکن جنگایا کی بیوی تھی کل رات یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ پولیس کے مطابق موٹر سیکل کے ذریعہ زخمی یہ خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT