Sunday , June 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ چکڑ پلی پولیس کے مطابق 30 سالہ سریش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا، چکڑپلی علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص آٹو میں سوار چکڑپلی علاقہ سے گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ شدید زخمی حالت میں سریش کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 37 سالہ سری دیوی نامی خاتون جو میاں پور علاقہ میں رہتی تھی آج آٹو میں سوار دنڈیگل کے علاقہ سے گذر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم آٹو سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں سری دیوی برسرموقع ہلاک ہوگئی۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 40 سالہ چندریا جو آمنگل علاقہ میں رہتا تھا  کل یہ شخص اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیدل جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 35 سالہ ستیہ نارائنا جو پیشہ سے ریئل اسٹیٹ تاجر تھا۔ تارناکہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ 10 نومبر کو یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 60 سالہ نائیڈو جو پیشہ سے ٹی اسٹال چلاتا تھا، 17 نومبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے۔ حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT