Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول دو خواتین ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول دو خواتین ہلاک

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول دو خواتین ہلاک و دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں میاں بیوی ہلاک اور ان کی ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ ستیش جو اپنی بیوی 40 سالہ سری لتا اور 16 سالہ لڑکی کے ہمراہ کار میں شاہ میر پیٹ کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ترکاپلی کے قریب خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ ستیش جس کار میں اپنی بیوی اور لڑکی کے ساتھ سوار تھا آگے جانے والی لاری سے کار ٹکراگئی اور حادثہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق ہائی وے پر لاری نے اچانک بریک لگایا ۔ ستیش کا تعلق ضلع میدک سے بتایا گیا ہے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 65 سالہ آر کے ریڈی جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ کے پی ایچ بی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 9 نومبر کو  یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ انجماں جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ عبداللہ پور میٹ علاقہ کے ساکن شخص لنگایا کی بیوی تھی ۔ کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص جو کل رات علاقہ میں سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT