Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول دو خواتین کی موت

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول دو خواتین کی موت

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول 2 خاتون فوت ہوگئیں ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 26 سالہ ارون کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم کندیکل گیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل رات اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ہاشم آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں ارون کمار کو ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 30 سالہ سومایا جو پیشہ سے خانگی ملازم ۔ یاچارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں پیش آئے ایک اور حادثہ میں 50 سالہ خاتون ستہ اماں فوت ہوگئی جو اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ اپا راؤ جو پیشہ سے لیبر کومپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 33 سالہ خاتون جیہ لکشمی جو جیڈی میٹلہ علاقہ کیس اکن پارتھا سارتھی کی بیوی تھی ۔ گذشتہ ماہ یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT