Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول دو خواتین ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول دو خواتین ہلاک

حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئے جو ایک خاندان کی بتائی گئی ہیں ۔ چیوڑلہ پولیس حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے 5 افراد آٹو میں سوار تھے کہ تیز رفتار لاری نے ا نہیں ٹکر دے دی ۔ اس خوفناک حادثہ میں 30 سالہ بی پاشاہ بیگم اور 45 سالہ عابدہ بیگم ہلاک ہوگئیں ۔ جبکہ 45سالہ عزیز پاشاہ اور 40 سالہ محمد اسماعیل شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہیں ۔ یہ خاندان کتہ گوڑہ وقارآباد اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد واپس ہو رہے تھے کہ لاری نے انہیں ٹکر دے دی ۔ پولیس کے مطابق لاری کا ٹائر پنکچر ہوگیا اور لاری کی رفتار تیز ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 20 سالہ عظمت علی جو مریم نگر حفیظ پیٹ کے ساکن محمد علیم الدین کا بیٹا طالب علم عظمت علی اپنے ساتھی مشتاق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں عظمت علی فوت ہوگیا ۔ جبکہ اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ مہیندر طالب علم اننت پور علاقہ کا متوطن تھا اپنے ساتھی کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا کہ ٹینک بنڈ کے علاقہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 27 سالہ وینکٹ روزگار کی تلاش میں تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT