Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول نئی دلہن ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول نئی دلہن ہلاک

حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول دو خواتین جن میں ایک 4 ماہ کی دلہن بتائی گئی ہے ہلاک ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ مہیشوری جو جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکن بیھمایا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ راجندر نگر علاقہ سے موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آگئی ۔ بس موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد خاتون کا شوہر ریت میں گرنے سے بچ گیا جبکہ 4 ماہ کی دلہن مہیشوری روندی گئی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 23 سالہ کبیر منڈا جو آسام کا متوطن تھا کوکٹ پلی کے علاقہ میں واقع ایک خانگی کمپنی میں چوکیداری کرتا تھا اور اسی کمپنی میں رہتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق کل رات وہ ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ ٹریکٹر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ٹریکٹر الٹ جانے سے وہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 60 سالہ نرسایا جو پیشہ سے لیبر تھا کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 23 اگست کے دن یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 48 سالہ ویرانا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بیگم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 23 اگست کے دن یہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 73 سالہ گریجا کماری جو گوریلی علاقہ کے ساکن راگھولو کی بیوی تھی ۔ 13 اگست کے دن یہ خاتون کار میں سفر کر رہی تھی کہ بوئن پلی کے علاقہ میں دوسری کار سے اس خاتون کی کار ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں گریجا کماری شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT