Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مائیلاردیوپلی روڈکے مطابق 42 سالہ رحمت اللہ جو پیشہ سے لاری ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ کل اپنے ساتھی عبدالغنی کے ہمراہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ رحمت اللہ محبوب نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 40 سالہ جنگیا جو پیشہ سے لیبر کندکور میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 29 سالہ وشواجیت جو پیشہ سے خانگی ملازم کل رات نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 24 سالہ پرکاش جو پیشہ سے خانگی ملازم گنڈلہ پوچم پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات وہ موٹر سائیکل پر آدتیہ نگر چوراہے سے گذر رہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک اور موٹر سائیکل ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں پرکاش شدید زخمی ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 48 سالہ سی ایچ وینکٹ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔چنتل پیٹ علاقہ میں رہتا تھا وہ کل اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں وینکٹ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT