سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد فوت ہوگئے ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 19 سالہ شخص گنیش جو پیشہ سے مزدور تھا جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ /8 ڈسمبر کے دن یہ نوجوان موٹر سیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 21 سالہ مدھوکر جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ نارسنگی علاقہ میں رہتا تھا ۔ /15 ڈسمبر کے دن پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 25 سالہ پردیپ جو پیشہ سے ویلڈر تھا ، بالمرائی علاقہ میں رہتا تھا ۔ /16 ڈسمبر کے دن پردیپ گھٹکیسر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ نکھیل جو اولڈ سفیل گوڑ ہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے /8 ڈسمبر کے دن شاہ میرپیٹ سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو کل فوت ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 36 سالہ ماروتی پانڈی جو پیشہ سے لاری ڈرائیور تھا ، ٹامل ناڈو کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص لاری لیکر سائبر آباد آیا تھا جو ایک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔