Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول حاملہ خاتون کی موت

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول حاملہ خاتون کی موت

حیدرآباد۔ 23 مئی (سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک حاملہ خاتون ہلاک ہوگئی۔ کالاپتھر، فلک نما، بوئن پلی اور کارخانہ پولیس حدود میں یہ حادثات پیش آئے۔ کالاپتھر پولیس کے مطابق 60 سالہ سید یوسف جو خواجہ پہاڑی کالاپتھر علاقہ کا ساکن تھا،سڑک کے کنارے ٹھہرا ہوا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آگیا۔ ایک موٹر سائیکل سوار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا اور نیچے گر پڑا تاہم اس کی موٹر سائیکل جو کافی دور تک گھسیٹتے ہوئے ٹکرا گئی جس کے سبب وہ فوت ہوگیا۔ فلک نما پولیس کے مطابق 35 سالہ پدماجو گاندھی نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیشورلو کی بیوی ، آج سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگئی۔ یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو کی زد میں آگئی جو حاملہ بتائی گئی ہے۔ حادثہ انجن باؤلی علاقہ میں پیش آیا۔ اس حادثہ میں خاتون کی ہلاکت کے بعد سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔  بوئن پلی پولیس کے مطابق 38 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے مزدور سورنا بھارت کالونی بوئن پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ 17 مئی کو یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا اور کل رات علاج کے دوران ہوگیا۔ کارخانہ پولیس کے مطابق 28 سالہ جوزف انٹونی جو پیشہ سے خانگی ملازم کارخانہ علاقہ کے ساکن فرانسیسی انٹونی کا بیٹا تھا۔ یہ شخص آج موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں جوزف انٹونی فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT