Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون و کمسن ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون و کمسن ہلاک

حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون و کمسن ہلاک و دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 8 سالہ پربھات جو طالب علم تھا ۔ ٹیچرس کالونی بی این ریڈی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ 18 اکٹوبر کے دن اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو رات دیر گئے علاج کے دوران کمسن فوت ہوگیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 30 سالہ بی رادھیکا جو سبودھیہ نگر حیات نگر علاقہ کے ساکن پربھاکر کی بیوی تھی ۔ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کل رات جارہی تھی کہ چوراہے کے قریب پیش آئے حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ اس حادثہ میں زخمی پربھاکر زیر علاج بتایا گیا ہے ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 26 سالہ کارتیک جو کشائی گوڑہ علاقہ کا ساکن رمیش کا بیٹا تھا۔ یہ شخص آج اپنی موٹر سائیکل پر کشائی گوڑہ علاقہ میں واقع چوراہے سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور کارتیک فوت ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ آگمایا جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ سڑک عبور کرنے کے دوران ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر یہ باورچی شدید زخمی ہوگیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT