سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد۔/8 نومبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد اور رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ بالا نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ بچن کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا یہ شخص اس کی بیوی 31 سالہ میرا دیوی اور اس کی ایک لڑکی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا ۔ یہ شخص جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل رات نرسا پور چوراہے پر رُکی ہوئی لاری کو اس نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میںتینوں موٹر سیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دونوں میاں بیوی ہلاک ہوگئے اور ان کی بیٹی شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 50 سالہ انجیا جو پیشہ سے مزدور تھاجو ریولہ ولیج میں رہتا تھا کل یہ شخص نارسنگی کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دورن موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 58 سالہ دامودر ریڈی جو پیشہ سے بزنس مین تھا گھٹکیسر علاقہ میں رہتا تھا کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص موٹر سیکل کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔