Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں دو علحدہ سڑک حادثات پیش آئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ راجو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ راجیو گرہا کلپا مائیلاردیوپلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ 11 ڈسمبر کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مجید پور علاقہ میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق ایک ضعیف خاتون 70 سالہ چلکا اماں جو کریم نگر کی متوطن بتائی  گئی ہے ۔ یہ خاتون کل شاہ میر پیٹ مجید پور کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ یہ خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ کار میں سوار تھی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ سدیا جو سنگھی نگر علاقہ کے ساکن نرسنگ کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے ۔ کل شام یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کوہیڈا کے علاقہ میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 55 سالہ راملو جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے کل شام علاقہ میں واقع ایک فنکشن ہال کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT