Tuesday , April 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 26 سالہ محمد عادل فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطاق عادل جو پیشہ سے پلاسٹر آف پیرس کا کام کرتا تھا ۔ محمدی لائین علاقہ کے ساکن محمد اقبال کا بیٹا تھا ۔ 12 جنوری کے دن یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر موجودہ پتھر سے ٹکرا گئی اور حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ یہ حادثہ پلرنمبر 157 کے قریب پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی عادل کل رات فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 21 سالہ ادوے کمار جو علی آباد شاہ میر پیٹ علاقہ کے ساکن جے چندرا کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ 12 جنوری کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آوٹر رنگ روڈ علاقہ میں گاڑی پلر سے ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں شدید زخمی اودے کمار علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔اپل پولیس کے مطابق 70 سالہ ضعیف خاتون یاداماں جو اپل علاقہ کے ساکن ایریا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 21 سالہ نرسنگ راؤ جو بوڑاپل علاقہ کے ساکن شخص وینکٹیش کا بیٹا تھا ۔ 14 جنوری کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT